پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ان کی سندھ حکومت سے کبھی کبھی ناراضگی ہو جاتی ہے، جس کی بڑی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ پورے سندھ میں یوتھ کے لیے اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد نہ ہونا ہے۔
ٹھٹھہ میں پولیس کی جانب سے منعقدہ اسپورٹس فیسٹیول کی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ جب شاہنواز دھانی لاڑکانہ سے نکل کر پاکستان کا نام روشن کرسکتا ہے تو میں نہیں سمجھتا کہ سندھ کے اندر ٹیلنٹ کی کمی ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ صوبے میں ٹیلنٹ بہت ہے لیکن سہولتوں کے فقدان اور اکیڈیمیز کے نہ ہونے سے ٹیلنٹ تباہ ہو رہا ہے۔
Comments are closed.