بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کرے: فواد چوہدری

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کرے۔

یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے آج لوکل گورنمنٹ سے متعلق اہم فیصلہ دیا ہے، اٹھارہویں ترمیم سے جو اختیارات کی مرکزیت پیدا ہوئی وہ ختم ہو گی۔

فوادچوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبائی مالیاتی ایوارڈ اور مقامی حکومتوں کے اختیارات صحیح نافذ ہو گئے تو جمہوری نظام جنم لے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.