متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت لاک ڈاؤن سے پہلے ایس او پیز پر عمل نہیں کروا سکی۔ اگر انتظامی نااہلی بھی ہے تو ذمہ دار صوبائی حکومت ہی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ لاہور اور پشاور میں میٹرو بسیں وزرائے اعلیٰ نے چلائیں، میئر نے نہیں۔ ان منصوبوں کے لیے رقم صوبائی حکومتوں نے دیں، وزیراعظم نے نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اٹھارہویں ترمیم کی آڑ لے کر کراچی کے مسائل سے بری الذمہ نہیں ہوسکتی۔
Comments are closed.