جمعرات 6؍صفر المظفر 1445ھ24؍اگست 2023ء

سندھ: حکومتی گرانٹ لینے والے صحت کے تمام اداروں کا آڈٹ کرانے کا حکم

سندھ حکومت کی جانب سے صحت کے اداروں کو اربوں روپے کی مالی امداد کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

سندھ کی نگراں انتظامیہ نے حکومتی گرانٹ لینے والے صحت کے تمام اداروں کا آڈٹ کروانے کا حکم دے دیا۔ 

آڈٹ پرائیویٹ ادارے سے کروایا جائے گا، ایک ارب سے زائد گرانٹ لینے والے اداروں کو بھی آڈٹ کروانا لازمی ہو گا.

سندھ کی نگراں حکومت نے حکم دیا ہے کہ اچھی شہرت والے پرائیویٹ ادارے سے گرانٹ کا آڈٹ کرائیں، ایک ارب سے زائد گرانٹ لینے والے ادارے بھی 4 بڑی کمپنیوں میں سے ایک سے گرانٹ کا آڈٹ کرائیں۔

سندھ حکومت سے گرانٹ لینے والے صحت کے اداروں میں 34 سرکاری و غیرسرکاری اسپتال اور این جی اوز شامل ہیں۔

نگراں صوبائی حکام نے سندھ حکومت سے گرانٹ لینے والے طبی اداروں کو سندھ حکومت کی تشہیر کا بھی حکم دیا ہے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ گرانٹ لینے والے ادارے اپنی اسٹیشنری پر سندھ حکومت کا لوگو چھاپیں، گرانٹ لینے والےادارے 1 فیصد سے کم رقم سندھ حکومت کی تشہیر پر بھی خرچ کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.