بدھ 16؍رجب المرجب 1444ھ8؍فروری 2023ء

سندھ جرنلسٹس اینڈ میڈیا پریکٹیشنرز پروٹیکشن کمیشن کا اجلاس

سندھ جرنلسٹس اینڈ میڈیا پریکٹیشنرز پروٹیکشن کمیشن کا پہلا اجلاس چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی کی صدارت میں ہوا۔

کمیشن نے طے کیا کہ صحافیوں اور میڈیا پریکٹیشنرز کی آگاہی کے لیے اخبارات میں اشتہارات شائع کرائے جائیں گے۔ 

ان اشتہارات میں کمیشن کا ای میل ایڈریس اور ہیلپ لائن نمبر دیا جائے گا تاکہ صحافی یا میڈیا ورکرز جرنلسٹس پروٹیکشن ایکٹ کے تحت درخواست بھیج سکیں۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے کمیشن کے پہلے اجلاس پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.