قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ بینک منی لانڈرنگ کے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ضمنی ریفرنس دائر نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
عدالت نے 5 مارچ کو ضمنی ریفرنس داخل کرنے پر نیب سے پیش رفت رپورٹ طلب کی تھی۔
ایک سال کے انتظار کے بعد نیب نے ضمنی ریفرنس کا فیصلہ منسوخ کر دیا، جبکہ رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی۔
جمع کرائی گئی نیب کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے والے ناصر لوتھا کا جواب بھی نہ ملا۔
نیب کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2020ء کو باہمی قانونی معاونت کا ایم ایل اے یو اے ای بھیجا تھا۔
نیب کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایم ایل اے دفترِ خارجہ کے ذریعے یو اے ای کی منسٹری آف جسٹس کو بھیجا گیا، 17 ستمبر 2020ء کو یاد دہانی کا خط بھی ارسال کیا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کی عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جواب نہ ملنے پر 21 جنوری 2021ء کو دوسرا ایم ایل اے بھی بھیجا۔
Comments are closed.