
محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں کاروباری اوقات میں تبدیلی کا حکمنامہ جاری کردیا۔ ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند رہے گا۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کاروبار کی اجازت سحری سے شام 6 بجے تک ہوگی، کاروباری اوقات میں تبدیلی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے سندھ میں ہفتے میں دو روز ہفتہ اور اتوار کاروبار بند رہے گا۔
صوبے بھر میں سیاسی، سماجی، ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹ میں ان ڈور ڈائیننگ کی اجازت نہیں ہوگی، آوُٹ ڈور ڈائیننگ افطار سے رات 12 بجے تک ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گہا ہے کہ ہوم ڈلیوری اور ٹیک اوے کی سہولت پر سحری تک چھوٹ ہوگی۔
محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ تروایح کے اجتماعات کھلے مقامات پر کیے جائیں۔
Comments are closed.