ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے کراچی میں قائم تمام ڈپارٹمنٹل اسٹورز کے سروے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈی جی ایس بی سی اے نے تمام ڈائریکٹرز اور ریجنل ڈائریکٹرز کو حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ ایسی تمام بلڈنگز کا سروے کریں، جہاں اسٹورز قائم ہیں۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ جن ڈپارٹمنٹل اسٹورز میں پارکنگ کو گودام یا دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، ایسا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ڈی جی، ایس بی سی اے نے حکم نامے میں افسران کو ہدایت کی کہ بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کریں، بغیر حفاظتی اقدامات کے چلنے والے تمام اسٹورز کو سیل کیا جائے۔
ڈی جی ایس بی سی اے نے ہدایت کی کہ تین روز میں کارروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے اس حوالے سے کوتاہی برتنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.