سپریم کورٹ کے فیصلے پر سندھ بار کونسل کی جانب سے آج یومِ تشکر منایا جائے گا۔
سندھ بار کونسل کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا 7 اپریل کا فیصلہ تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
وائس چیئرمین سندھ بار کونسل ذوالفقار جلبانی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر، صدر کے غیر آئینی اقدام سے ملک میں آئینی بحران پیدا ہوگیا تھا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے سے عدلیہ کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.