جمعہ 3؍شعبان المعظم 1444ھ24؍فروری 2023ء

سندھ بار کا بھی ازخود نوٹس پر فل بینچ کا مطالبہ

سندھ بار کونسل نے سپریم کورٹ کے بینچ میں سینئر ججز کی عدم شمولیت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فل بینچ کی تشکیل کا مطالبہ کردیا۔

اپنے اعلامیے میں سندھ بار کونسل نے کہا کہ بار کونسل سمجھتی ہے روسٹر بنانے کا مکمل اختیار چیف جسٹس کے پاس نہیں ہونا چاہیے۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 9 رکنی بینچ از خود نوٹس کی سماعت کر رہا ہے۔

اعلامیے  میں مزید کہا گیا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی نقوی کو رضا کارانہ طور پر بینچ سے الگ ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت کے دوران فاروق ایچ نائیک نے فل کورٹ بنانے کی استدعا کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.