اتوار 28؍ربیع الاوّل 1445ھ15؍اکتوبر 2023ء

سندھ: ایکسائز ٹیکس وصولی کی تفصیلات سامنے آ گئیں

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کے ڈی جی اورنگزیب پنہور نے ٹیکسز وصولی کی تفصیلات جاری کر دیں۔

اورنگزیب پنہور نے بتایا ہے کہ ٹیکس وصولی تفصیلات رواں مالی سال جولائی 2023ء سے ستمبر 2023ء تک کی ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ستمبر تک مجموعی طور پر 34 ارب 63 کروڑ 34 لاکھ روپے ٹیکس وصول کیا گیا، موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 2 ارب 53 کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس وصول کیا گیا۔

اورنگزیب پنہور نے مزید بتایا کہ انفرا اسٹرکچر ٹیکس کی مد میں 30 ارب 12 کروڑ روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا جبکہ پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 23 کروڑ روپے سے زائد اور کاٹن فیس کی مد میں 1 کروڑ 92 لاکھ روپے کا ٹیکس وصول کیا گیا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں 2 کروڑ 17 لاکھ روپے سے زائد جبکہ باقی رقم دیگر ٹیکسز کی مد میں وصول ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.