سندھ اوپن گالف چیمپئن شپ کی پروفیشنل کیٹیگری میں محمد اشفاق سب سے آگے ہیں۔ امیچر میں محمد ارسلان جبکہ جونیئرز کیٹیگری میں اشاس امجد نے برتری حاصل کرلی ہے۔
24ویں سندھ اوپن گالف چیمپئن شپ میں پروفیشنل کیٹیگری میں محمد اشفاق نے لیڈ حاصل کرلی۔
شبیر اقبال ایک اسٹروک کے فرق سے دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ شہباز مسیح تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے۔ گزشتہ روز شہباز مسیح 69 اسکور کے ساتھ لیڈ کر رہے تھے۔
امیچرز کیٹیگری میں محمد ارسلان پہلے اور یشل شاہ دوسرے نمبر پر ہیں۔
جونیئرز میں اشاس امجد اور سینئر پروفیشنل میں محمد اختراع کی لیڈ قائم ہے۔
Comments are closed.