کراچی کے ڈی ایچ اے گالف کورس پر گالفرز کی چہل پہل بڑھ گئی۔
سندھ اوپن گالف چیمپئن شپ کے آغاز پر ملک بھر سے 200 گالفرز ایونٹ میں ایکشن میں آگئے ہیں، چیلنجنگ کورس پر گالفرز اپنا بیسٹ اسکور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
پروفیشنل گالفر مطلوب احمد بیماری کے باوجود سندھ اوپن گالف میں شریک ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ 2 دن سے شدید بخار میں تھے، جمعرات کی شب ڈرپ لگا کر خود کو کھیل کے قابل بنایا۔
چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن اشفاق روسی 20ویں نمبر پر ہیں جبکہ منہاج مقصود 68 کے اسکور کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں۔
احمد سعید، محمد سجاد اور دلشاد علی مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں، مطلوب احمد کا 71 کے اسکور پر تیسرا نمبر ہے۔
سینئر پروفیشنل میں اورنگزیب خان اور محمد طارق یکساں اسکور پر ہیں جبکہ جونیئر پروفیشنل میں محمد کاشان برتری لیے ہوئے ہیں۔
Comments are closed.