وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل روک دی گئی ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے امتیاز شیخ نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ایسے اقدامات سندھ دشمنی کے مترادف ہیں، سیکریٹری پیٹرولیم سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امتیاز شیخ نے کہا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے عوامی مارچ کو فرق نہیں پڑے گا، ہمارا عوامی مارچ جاری رہے گا اور منزل تک پہنچے گا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.