ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوؤں کے باوجود سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے۔
نواب شاہ اور گرونواح میں 12سے 16 گھنٹے اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
مستونگ کے دیہی علاقوں بیس بیس گھنٹے بجلی غائب ہے جبکہ پنجاب کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے اور بجلی کا مجموعی شارٹ فال صفر ہونے کے دعوے کیئے جارہے ہیں۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق اس وقت بجلی کی مجموعی طلب 20 ہزار میگاواٹ جبکہ رسد بھی 20 ہزار میگاواٹ ہے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں کی جار ہی ہے۔
Comments are closed.