منگل 20؍محرم الحرام 1445ھ 8؍اگست 2023ء

سندھ: اسکولوں میں ’ہفتہ حب الوطنی‘ منانے کی ہدایات جاری

محکمہ تعلیم کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رافعہ جاوید نے 7 سے 14 اگست تک اسکولوں میں ’ہفتہ حب الوطنی‘ منانے کی ہدایات جاری کر دیں۔

’ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن اینڈ رجسٹریشن پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ‘ کی جانب سے صوبے بھر کے تمام پراٸیوٹ اسکولز کے پرنسپلز و ایڈمنسٹریٹرز کو ایڈیشنل ڈائریکٹر رافعہ جاوید کے دستخط شدہ گشتی مراسلے جاری کیا گیا ہے۔

گشتی مراسلے میں صوبے بھر کے تمام نجی اسکولز کے پرنسپلز و ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ 7 سے 14 اگست تک اسکولوں میں ہفتہ حب الوطنی پورے جوش و جذبے سے منانے کے انتظامات کریں۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے سالانہ غیرنصابی سرگرمیوں کا شیڈول جاری کردیا۔

جاری کردہ ہدایت کے مطابق اس دوران اسکولوں کو قومی پرچموں، جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا جاٸے نیز 14 اگست کو مناٸے جانے والے، ’یوم آزادی پاکستان‘ کے حوالے سے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جاٸے، جن میں آزادی کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوٸے وطن ِ عزیز کی آزادی کے لٸے ’شہداٸے آزادی‘ کی قُربانیوں کو یاد کیا جاٸے۔

نیز ’مسٸلہ کشمیر‘ کو اُجاگر کرتے ہوٸے وطن عزیز کی آزادی کے لٸے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ان شُہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جاٸے، جن کی قُربانیوں کی بدولت ہم آزادی کی نعمت حاصل کرسکے۔

گشتی مراسلے میں تمام اسکولوں کو اس ضمن میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گٸی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.