جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سندھ اسنوکر کپ ٹائٹل علی حمزہ نے جیت لیا

سندھ اسنوکر کپ کا ٹائٹل علی حمزہ نے پہلی بار جیت لیا۔ فائنل میں پاکستان نمبر تین ذوالفقار قادر کو چار کے مقابلے میں پانچ فریم سے شکست دی۔

گزری کے اسنوکر کلب میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں دونوں کیوسٹس کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

بیسٹ آف نائن فریم پر مشتمل فیصلہ کن معرکے میں علی حمزہ نے ذوالفقار قادر کے خلاف عمدہ کھیل پیش کیا اور 4 کے مقابلے میں 5 فریم سے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ایک موقع پر وہ 2-4 کے خسارے میں بھی تھے۔

اس فتح کے ساتھ علی حمزہ نے قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔

ٹورنامنٹ جیتنے پر علی حمزہ کو 60 ہزار روپے اور رنرز اپ ذوالفقار قادر کو 30 ہزار روپے انعام دیا گیا، پی بی ایس اے کے سابق صدر منور حسین شیخ نے انعامات تقسیم کیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.