سندھ اسمبلی کے اجلاس میں 312 ارب روپے کا سندھ کا ضمنی بجٹ منظور کر لیا گیا۔
ضمنی بجٹ کے 312 ارب روپے میں سے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی پر 55 ارب روپے خرچ کیے گئے۔
ان 312 ارب روپے میں سے 55 ارب روپے گندم کی سبسڈی اور 19 ارب روپے قرض کی ادائیگی میں دیے گئے۔
ضمنی بجٹ کے 312 ارب روپے میں سے 43 ارب روپے صحت اور 16 ارب روپے بجلی کی مد میں ادائیگی میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 10 جون کو وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ کا 2 کھرب 244 ارب روپے کا مالی سال 24-2023ء کا بجٹ پیش کیا تھا۔
Comments are closed.