جمعرات یکم رمضان المبارک 1444ھ23؍مارچ2023 ء

سندھ اسمبلی نے سب سے پہلے پاکستان کے حق میں قرار داد منظور کی، مراد علی شاہ

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی نے سب سے پہلے پاکستان کے حق میں قرار داد منظور کی، مشکلات ہیں لیکن ان شاء اللّٰہ مل کر ان مشکلات پر قابو پا لیں گے۔

یومِ پاکستان کے موقع پر مزارِ قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ان لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے اس ملک کو استحکام دیا۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو نے اس وطن کو استحکام کی جانب گامزن کیا، ہمیں اس وقت یکجا رہنے کی ضرورت ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یومِ آزادی پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کا قیام 20 ویں صدی کا ایک معجزہ ہے، 23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا عہد ساز دن ہے جو ہمیں ماضی کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر دہشت گرد کوشش کر رہے ہیں کہ اس ملک کو مشکل میں ڈالیں، آج کے روز ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور حصہ بن کر رہے گا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا ہے کہ پورے سندھ میں بچت بازار لگائے جا رہے ہیں، سندھ میں ہر تحصیل، ہر ٹاؤن میں بچت بازار لگا رہے ہیں، آرڈیننس پاس کیا ہے جس سے قیمتیں کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، اس آرڈینس کو سندھ اسمبلی سے بھی پاس کرائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہماری حکومت، پولیس، رینجرز، فوج اور انٹیلی جنس ادارے مل کر کام کر رہے ہیں، 2 مذہبی شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کی تفتیش میں خود دیکھ رہا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.