بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ اسمبلی میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کی گونج

سندھ اسمبلی میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کی گونج رہی ، ایوان نے تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات پر وفاقی حکومت کے خلاف پیپلزپارٹی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی، اپوزیشن کی قراداد پیش نہ ہونے پر شور شرابہ کرتی رہی۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری کی صدارت میں شروع ہوا ، پیپلزپارٹی کی جانب سے قاسم سومرو نے تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات پر وفاقی حکومت کے خلاف قرارداد پیش کی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

اپوزیشن نے اپنی قرارداد پیش نہ ہونے پر شور شرابہ کیا۔

اجلاس میں امتیاز شیخ نے صوبے میں گیس بحران کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو قرار دیا ، صوبائی وزیر جنگلات نے ایوان کو بتایا کہ عدالتی حکم پر صوبے بھر میں جنگلات کے زمینوں کی لیز منسوخ کردی گئی جہاں اب درخت لگائے جائیں گے۔

اس کے بعد اجلاس پیر تک ملتوی کردیا گیا ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.