اسپیکر سندھ اسمبلی نے رعنا انصار کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا اعلان کر دیا۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے رکن صوبائی اسمبلی رعنا انصار کا نام سندھ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کے لیے تجویز کیا تھا۔
رکن صوبائی اسمبلی علی خورشیدی صوبائی اسمبلی سندھ کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔
ایم کیو ایم کی جانب سے رعنا انصار سندھ اسمبلی میں پہلی خاتون قائدِ حزبِ اختلاف ہوں گی۔
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جے ڈی اے) کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کی رکنِ صوبائی اسمبلی رعنا انصار کی بطور قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی حمایت کا اعلان کیا گیا تھا۔
Comments are closed.