
سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس ختم ہونے کے بعد اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی جبکہ خواتین اراکین اسمبلی کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
اس دوران کلثوم چانڈیو نے دعا بھٹو کا موبائل چھین کر منور وسان کو دے دیا جس کے بعد منور وسان اسمبلی حال سے دعا بھٹو کا موبائل فون لے کر چلے گئے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ارکان نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے رویے پر مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ دعا بھٹو کا موبائل فون پیپلز پارٹی کے رکن منور وسان نے چھینا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی پی رکن کلثوم چانڈیو نے ہم پر حملہ کیا۔
Comments are closed.