سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے ایوان میں دھواں دار تقریر کی۔ مائیک بند کرنے پر پی ٹی آئی ارکان سراپا احتجاج بن گئے اور اسپیکر روسٹرم کا گھیراؤ کرلیا، پھر شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کرگٸے۔
ایوان میں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری سنانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے صوبائی حکومت پر شدید تنقید کی تو قائم مقام اسپیکر نے ان کا مائیک بند کردیا، جس پر پی ٹی آئی ارکان نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر روسٹرم کا گھیراؤ کرلیا، نعرے بازی کی اور اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔
پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی سعدیہ جاوید نے قرارداد پیش کی، جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ جلد از جلد فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائے۔ قرارداد کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے ایوان کو بتایا کہ کراچی میں اورنج لائن بس منصوبے پر 99 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، اگست میں اورنج لائن بھی کھول دی جائے گی۔
Comments are closed.