بدھ 8؍شعبان المعظم 1444ھ یکم؍مارچ 2023ء

سندھ: آٹا چکیوں، ڈیفالٹر فلور ملز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، اسسٹنٹ کمشنرز کے چھاپے

سندھ میں آٹا چکیوں اور ڈیفالٹر فلور ملز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں، ترجمان کے مطابق متعلقہ افسران اور اسسٹنٹ کمشنرز نے چھاپے مارے۔

چیف سیکریٹری سہیل راجپورت کا کہنا ہے کہ آج کراچی اور شہید بینظیرآباد ریجن کی مختلف فلور ملز پر چھاپے مارے گئے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سرکاری گندم کے ذخیرے اور آٹے کی قیمت کو نوٹیفائیڈ کرچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زائد قیمتوں اور منافع خوری کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے سیل کردیا گیا ہے۔

چیف سیکریٹری نے کہا کہ لانڈھی ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی میں چھاپہ مار کر 4 فلور ملز کو سیل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عادل فلور ملز، فرحان فلور ملز، حمزہ فلور ملز اور حیدری فلور ملز کو سیل کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید بینظیرآباد کی دو فلور ملز کو سیل کیا گیا، قلندری فلور ملز، نواب شاہ اور انڈس فلور ملز نواب شاہ شامل ہیں۔

چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ فلور ملز کے لائسنس منسوخ ہونے پر مزید کارروائی محکمہ خوراک کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.