dailydot hookup app hookup Cresskill New Jersey hookup Birmingham hookup Monmouth Junction NJ denver hookup airbnb casual encounter hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھی یوم ثقافت پر مراد علی شاہ کی مبارکباد

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ثقافت اور یکجہتی کے دن پر پوری دنیا میں بسنے والے سندھیوں کو مبارکباد دی ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج کا دن ثقافتوں کی ترقی، بلا تفریق انسانیت کے احترام اور محبت کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے یہاں کے بسنے والے دوسری ثقافتوں اور دوسروں کے عقائد کو احترام سے دیکھتے ہیں۔

سندھ کے یوم ثقافت کے موقع پر صوبے کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں شرکاء سندھی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے شرکت کر رہے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج اجرک کے رنگ دنیا کو پیغام دیتے ہیں کہ سندھ کے لوگ اس دھرتی پر بسنے والی تمام مخلوق سے پیار کرتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج کا دن نسل پرستی، انتہا پسندی اور ہر قسم کی تفریق کے خلاف یکجہتی کا دن ہے۔

خیال رہے کہ سندھ کے یوم ثقافت کے موقع پر صوبے کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں شرکاء سندھی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے شرکت کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.