بدھ 23؍ذوالحجہ 1444ھ12؍جولائی 2023ء

سندھو تہذیب 7 ہزار سال سے زیادہ پرانی ہے، وزیر ثقافت سندھ سردار شاہ

کراچی میں محکمہ آرکائیوز کے زیر اہتمام انڈس سویلائزیشن پر کتاب کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ 

وزیر ثقافت سندھ سید سردار علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھو تہذیب 7 ہزار سال سے زیادہ پرانی تہذیب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں سے انڈس نکلتا ہے یہ تہذیب وہاں سے شروع ہوتی ہے، سندھو تہذیب کے مختلف ممالک کی زبانیں آپس میں ملی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم سندھو تہذیب پر کتاب کی رونمائی کر رہے ہیں، اس کتاب میں سندھو کی پوری تہذیب کو سمویا گیا ہے۔

سردار علی شاہ نے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں سنا کہ ٹیکسلا، ہڑپا پر کوئی پروگرام ہوا ہے، ہم مسلسل موہنجو دڑو پر پروگرامز کرتے آئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کہتے تھے کہ میں سندھ کی تہذیب کا وارث ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.