پنجاب اور سندھ پولیس بڑے آپریشن کے باوجود کچے کے ڈاکوؤں کو لگام نہ دے سکیں۔
ڈاکو مزید 2 افراد کو راجن پور میں انڈس ہائی وے سے اغوا کرکے لے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو اندرونِ کچے کے علاقے سے اغوا کیا گیا۔
کشمور میں اغوا کیے جانے والے ایس ایچ او سمیت 3 اہلکاروں کو بھی بازیاب نہ کروایا جاسکا۔
اہلکاروں کو چھڑانے کےلیے آپریشن جاری ہے، اس دوران ڈاکوؤں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق ڈاکوؤں کے تیغانی گینگ نے اہلکاروں کو اغوا کیا ہے۔
Comments are closed.