a v hookup on xbox 360 gay clubs for hookups hookup agency in singapore hookup Blooming Grove cancer man and hookups gay hookup places in gloucester county nj

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ، پنجاب میں گہری دھند، معمولاتِ زندگی متاثر

سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی گہری دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

دھند کی وجہ سے معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں، ٹریفک کی روانی میں بھی رکاوٹ کا سامنا ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 3 لاہور سے سمندری اور ایم 2، لاہور سے شیخو پورہ تک بند کر دی گئی ہے۔

پنجاب اور خیبر پختون خوا میں صبح سویرے شدید دھند اور کہر کا راج برقرار ہے، شدید دھند کے باعث بند کی گئی موٹر وے ایم ون کو رشکئی سے پشاور تک ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

موٹر وے ایم 4 شیر شاہ سے شام کوٹ تک اور ایم 5 جلال پور سے شیر شاہ تک بند کر دی گئی۔

موٹر وے پولیس کی طرف سے سفر کرنے والوں کو سفر سے پہلے ہیلپ لائن 130 پر فون کر کے معلومات حاصل کرنے، فوگ لائٹس کے استعمال اور ڈرائیونگ احتیاط سے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.