casual encounter hookups gay byu hookups hookup Longmeadow app for plane hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ، پنجاب اور آزاد کشمیر میں آج بھی مہنگائی کے معاملے پر مظاہرے

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم، سول سوسائٹی، ن لیگ اور پاور لومز ورکرز نے الگ الگ مظاہرے کیے۔

مظفر آباد میں روٹیاں اور برتن اٹھائے مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے جبکہ ملتان، جھنگ، منڈی بہاء الدین، نوشہرو فیروز، میرپور خاص اور ایبٹ آباد میں بھی احتجاج کیا گیا۔

ملتان میں پاور لومز ایسوسی ایشن نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا، جن کا کہنا تھا کہ بجلی، گیس، پٹرول اور دھاگا مسلسل مہنگا ہورہا ہے، انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔

اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے خلاف تاجروں نے احتجاجی دھرنا ختم کردیا۔

جھنگ میں پی ڈی ایم کے تحت پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیاجبکہ حافظ آباد میں خواتین نے روٹیاں لٹکا کر احتجاج کیا۔

منڈی بہاء الدین میں بھی مسلم لیگ ن نے مہنگائی کے خلاف ضلع کونسل ہال سے کنگ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مطلوبہ تعداد مل گئی تو پنجاب حکومت گرادیں گے۔

نوشہرو فیرومیں ٹھارو شاہ چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جبکہ میرپورخاص میں مسلم لیگ نون نے مہنگائی کے خلاف اجرواری چوک پر احتجاج کیا۔

مظفرآباد میں سول سوسائٹی، سیاسی اور سماجی کارکن مہنگائی کے خلاف روٹیاں اور برتن اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے اور پریس کلب سے عزیز چوک اڈا ڈھکی تک مارچ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوامی شکایات پر 4 افسران کو عہدوں سےہٹانے کا حکم دے دیا۔

ہٹیاں بالا آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن نے مہنگائی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ سرینگر بلاک کردی۔

ایبٹ آباد میں مہنگائی کے خلاف ایم این اے مرتضیٰ جاوید عباسی کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے احتجاجی ریلی نکالی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.