جمعہ 2؍محرم الحرام 1445ھ21؍جولائی 2023ء

سندھ، محرم میں سیکیورٹی کیلئے زیرِ تربیت پولیس اہلکار طلب

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی کے لیے پولیس ٹریننگ اسکولوں سے اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

اس حوالے سے غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ زیرِ تربیت اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا ہے۔

آئی جی سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق صوبے بھر میں 7 ہزار سے زائد زیرِ تربیت اہلکاروں کو تعینات کیاجائے گا۔

حکم نامے کے مطابق کراچی میں 2 ہزار سے زائد خواتین اور مرد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ حیدرآباد میں 1700 جبکہ میرپور خاص میں 600 سے زائد اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

اس طرح سکھر میں 834 اور لاڑکانہ میں 1100 سے زائد زیرِ تربیت اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

حکم نامے کے مطابق ان زیرِ تربیت اہلکاروں کو مختلف پولیس ٹریننگ اسکولز سے طلب کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.