hookup Monmouth Junction NJ carolina sweets hookup hotshot hookup by tinder hookup sites like craigslist

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ، لمپی وائرس کے کیسز میں کمی آنے لگی

سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لمپی وائرس کا صرف 1کیس رپورٹ ہوا ہے۔

محکمۂ لائیو اسٹاک کے مطابق سندھ میں لمپی وائرس سے متاثرہ مویشیوں کی تعداد 53 ہزار 599 ہو گئی ہے جبکہ لمپی وائرس سے متاثر ہو کر 571 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔

ڈی جی لائیو اسٹاک سندھ کے مطابق لمپی اسکن سے متعلق ویکسین مفت فراہم کی جا رہی ہے۔

محکمۂ لائیو اسٹاک کے مطابق صوبے میں 2 ہزار 502 مویشی اس وقت وائرس میں مبتلا ہیں، صوبے میں 50 ہزار 526 مویشی وائرس سے ریکور ہوچکے ہیں جبکہ 31 لاکھ سے زائد مویشیوں کو لمپی وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ سندھ میں  لمپی اسکن وائرس کے 17 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

ڈی جی لائیو اسٹاک کا کہنا تھا کہ سندھ میں لمپی اسکن بیماری پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔

دوسری جانب لائیو اسٹاک سندھ کے مطابق حکومت کی طرف سے لمپی اسکن سے متعلق ویکسین مفت فراہم کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.