ہفتہ16؍ربیع الثانی 1444ھ12؍نومبر 2022ء

سندھ، طلبہ کو ترجمہ کے ساتھ قرآن کریم کی لازمی تعلیم دینے کی تجویز

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو خط لکھ کر اسکولوں اور کالجوں میں ترجمے کے ساتھ قرآن کریم کی لازمی تعلیم دینےکی تجویز دی ہے۔

گورنر سندھ نے خط میں کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں مسلم طلبہ کے لیے قرآن کریم ترجمے کے ساتھ لازمی شامل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم پنجاب اور وفاقی وزارت تعلیم کے وضع کردہ پیٹرن کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

گورنر سندھ نے تجویز کیا کہ پرائمری سطح پر ناظرہ اور تجوید کے ساتھ قرآن پاک پڑھایا جائے۔

کامران ٹیسوری کا خط میں کہنا ہے کہ ثانوی و اعلیٰ ثانوی سطح پر ترجمہ کے ساتھ قرآن کو سکھانے کا انتظام کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.