ملیریا سے رواں سال سندھ میں ہونے والی پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق مٹھی سے تعلق رکھنے والے 12 سال کے بچے کا ملیریا سے انتقال ہوا ہے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ملیریا سے متاثرہ لڑکا مٹھی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھا۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک سندھ میں 3 لاکھ سے زائد افراد ملیریا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ ملیریا کے بعد ڈینگی بھی ملک کے متعدد حصوں میں سر اٹھانے لگا ہے۔
راولپنڈی میں گزشتہ روز 30 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔
محکمۂ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد391 ہو گئی ہے جس کے زیرِ علاج 7 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ ڈھوک منشی، چکلالہ، خیابانِ سرسید، راولپنڈی کینٹ کے علاقے ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
محکمۂ صحت کے مطابق ڈھوک سیداں، گرجا روڈ، پوٹھوہار اور راول ٹاؤن کے علاقے بھی ڈینگی سے متاثر ہیں۔
Comments are closed.