صوبہ سندھ میں تا حال 27 ہزار 734 گائے لمپی وائرس کا شکار ہو چکیں ہیں۔
محکمہ لائیو اسٹاک کے حکام کے مطابق لمپی اسکن وائرس سے اب تک 225 گائے مرچکی ہیں جبکہ یومیہ 250 سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔
حکام محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق ادویات اور ویکسینیشن سے 12 ہزار 101 گائے کو بچایا گیا ہے، سب سے زیادہ کیسز 16 ہزار 424 کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں، 4ہزار493 کیسز ٹھٹھہ میں رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ لمپی اسکن کے سب سے کم صرف 5 کیسز تھرپارکر میں رپورٹ ہوئے۔
حکام محکمہ لائیو اسٹاک کا بتانا ہے کہ 800 سے زائدکیسز ٹنڈ و محمد خان اور بدین میں رپورٹ ہوئے، تھانا بولا خان میں 761، خیرپور میں 603، قمبرشہداد میں 502 اورجامشور میں 428 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
حکام محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق سرکاری اعدادوشمار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
حکام محکمہ لائیو اسٹاک کا بتانا ہے کہ لپمی وائرس سے جانور کے جسم پر پس والے پھوڑے نمودار ہوجاتے ہیں، متاثرہ جانور کا گوشت اگر کھایا جائے تو مطلوبہ غذائیت نہیں ملتی۔
حکام محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق 15 روزمیں وائرس کی علامت میں جانور کے جسم میں ظاہر ہوتی ہیں۔
Comments are closed.