منگل15؍ذوالحجہ 1444ھ4؍جولائی 2023ء

سندھ، بلوچستان میں گرمی کی شدت برقرار، پارہ 47 تک جا پہنچا

سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شدت برقرار ہے، سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور دالبندین میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سبی میں 46، جیکب آباد میں 45، بہاولپور، سکھر اور نواب شاہ میں 43، فیصل آباد، ساہیوال میں 42، ملتان میں 41، کوئٹہ، پشاور میں 39، کراچی میں 36، گلگت میں 35 اور اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی، وسطی پنجاب اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.