بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ، بلوچستان میں تیز بارشوں کا باعث بننے والا مون سون ہوا کا کم دباؤ ختم

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ وسطی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز بارشوں کا باعث بننے والے مون سون ہوا کا کم دباؤ ختم ہوگیا۔

سردار سرفراز کے مطابق شمال مشرق بلوچستان میں آج کہیں کہیں معتدل بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ مشرقی اور شمال مشرقی بلوچستان میں سیلابی صورتحال موجود ہے، سیلابی صورتحال سے دادو، قمبر شہداد کوٹ اور جیکب آباد کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحیرۂ عرب میں بننےوالی ایک سرکولیشن سے 29 اور 30 اگست کو بارش کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی، جامشورو، دادو، جیکب آباد کے کچھ مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

29 اور 30 اگست کو خضدار لسبیلہ بھی ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے، جبکہ 10 سے 12 دن مون سون کا کوئی سسٹم خلیج بنگال میں بننے کا امکان نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.