curvy hookup hookup Vincentown New Jersey hookup Mount Ephraim secure hookup site

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ، بلوچستان شدید بارشیں، انفرااسٹرکچر تباہ، مزید 10 ٹرینیں معطل

سندھ بلوچستان میں حالیہ غیرمعمولی بارشوں سے پاکستان ریلوے کا انفرااسٹرکچر بھی بری طرح تباہ ہوا ہے، انتظامی مشکلات اور مسافروں کے حفاظتی نقطہ نظر سے محکمہ نے اپ اینڈ ڈاؤن کی مزید 10 ٹرینیں طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) فرخ تیمور غلزئی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے سندھ بلوچستان میں سیلابی صورتحال اور ریلوے کے آپریشن کے بارے میں آگاہی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے سندھ اور بلوچستان میں ریلوے ٹریکس، یارڈز اور انفرااسٹرکچر برے طریقے سے متاثر ہوئے ہے۔

فرخ تیمور غلزئی نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے کی مرکزی ریلوے لائن پر روہڑی جنکشن سے آگے ٹنڈو مستی خان اور گمبٹ اسٹیشن کے درمیان اور محراب پور ریلوے اسٹیشن سے لاکھا ریلوے اسٹیشن کے درمیان ریلوے ٹریک برے طریقے سے متاثر ہوا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسی طرح بلوچستان میں کوئٹہ کی طرف جانے والی لائن پر جیکب آباد سے سبی ریلوے اسٹیشن کے درمیان پورا ٹریک سیلاب کی زد میں ہے، جس کی وجہ سے ریلوے انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ حفاظتی نقطہ نظر سے آئندہ چند دنوں میں 5 ٹرینیں عارضی طور پر معطل کی جا رہی ہیں۔

پاکستان ریلوے کے سی ای او نے یہ بھی کہا کہ معطل کی جانے والی ٹرینوں میں 13 اپ اینڈ 13 ڈاؤن عوام ایکسپریس، 7 اپ، 7 ڈاؤن تیزگام ایکسپریس، 45 اپ اور 45 ڈاؤن پاکستان ایکسپریس، 41 اپ، 41 ڈاؤن قراقرم ایکسپریس اور 15 اپ اور 15 ڈاؤن کراچی ایکسپریس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے لیے جانے والی 39 اپ اور 39 ڈاؤن جعفر ایکسپریس اور 3 اپ اور 3 ڈاؤن بولان میل پہلے ہی جزوی طور پر معطل کی جا چکی ہیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے نے بتایا کہ جیسے ہی بارشیں رکتی ہیں، سیلابی پانی نکلتا ہے ریلوے تنصیبات کی مرمت کی جائے گی، جس کے بعد ٹرینوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جو مسافر اپنے ٹکٹس کا ری فنڈ لینا چاہیں، انہیں فوری ری فنڈ دینے کے لیے تیار ہیں جبکہ جو مسافر اپنا سفر جاری رکھنا چاہتے ہیں انہیں دوسری ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.