پیر12؍رمضان المبارک 1444ھ3؍اپریل 2023ء

سنتھ جےسوریا کو پاکستان میں ہوئے ورلڈکپ کی یاد آگئی

سری لنکا کے لیجنڈری کھلاڑی سنتھ جےسوریا کو پاکستان میں کھیلے گئے 1996ء کرکٹ ورلڈکپ کی یاد آگئی۔ 

واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ولز کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر عالمی کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ 

یہ سری لنکا کی کسی بھی آئی سی سی ٹورنامنٹ کی پہلی ٹرافی تھی۔ 

ایونٹ میں سنتھ جے سوریا کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا اور انعام میں انہیں گاڑی بھی دی گئی تھی۔

اسی گاڑی کی پرانی اور نئی تصویر سری لنکا کے سابق کپتان نے شیئر کردی۔

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ "سنہری یادیں: ورلڈکپ کے مین آف دا سیریز کے 27 سال”۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.