پچھلے کچھ دنوں سے ملک کے مختلف حصوں کے جنگلات میں آگ لگنے کا سلسلہ جاری ہے، کہیں کہیں کچھ مقامات پر کچھ لوگوں کو آگ لگانے پر گرفتار بھی کیا گیا ہے، اس حوالے سے رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے تبصرہ کیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سعید غنی نے ایک بیان میں کہا کہ سنا ہے کسی عامل یا عاملہ نے اسلام آباد میں کسی کو گرفتاری سے بچنے کے لیے جنگلات کو آگ لگانے کا عمل بتایا ہے۔
سعید غنی نے مزید کہا کہ یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ اگر بہت سارے عمل اور جادو ٹونے حکومت کو نہیں بچاسکے تو گرفتاری سے کیسے بچاسکتے ہیں۔
Comments are closed.