پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر اجمل لودھی کے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد کوچ سمیر حسین کو نیا مینجر مقرر کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کےمطابق اجمل لودھی نے اپنے بیٹے کی علالت کی وجہ سے ذمے داری جاری رکھنے سے معذرت کی ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز کے لیے ویزا سمیت تمام سفری انتظامات مکمل ہیں، کھلاڑی ڈیلی الاؤنس کے منتظر ہیں۔
پاکستان ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے کے لیے عمر بھٹہ کی قیادت میں 24 جولائی کو اسلام آباد سے برمنگھم روانہ ہو گی۔
Comments are closed.