اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کی چیئرپرسن شیری رحمان کو خط لکھ دیا۔
خط میں عرفان صدیقی نے مطالبہ کیا ہے کہ امورخارجہ کی قائمہ کمیٹی بھارت میں اپنی بیٹی کے ساتھ پھنسی سمیرا کی رہائی کے لئے فوری اقدامات کرے۔
ن لیگی سینیٹر نے خط کے ذریعے سمیرا کے معاملے کو معمول کے ایجنڈے پر ترجیح دینے کی درخواست بھی کی ہے۔
عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ سمیرا 4 سالہ بیمار بچی کے ہمراہ پاکستانی شہریت کی تصدیق کا انتظار کررہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ سینیٹ کے ایوان میں بھی اٹھایا تھا، سینیٹ کی امورخارجہ کمیٹی کا اجلاس 17فروری کو ہورہا ہے، کمیٹی ایجنڈے کے ساتھ اس اہم انسانی معاملے پر ترجیحی بنیاد پر بحث کرے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ کو ہدایت جاری کی جائے کہ وہ بلا تاخیر سمیرا کو مطلوبہ ضروری کاغذات فراہم کرے۔
Comments are closed.