سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ترجمان برائےجنوبی پنجاب سمیرا ملک کو ملتان جیل سے رہا کر دیا گیا۔
انصاف لائرز فورم کےضلعی صدر کلیم اللّٰہ ہاشمی بھی ملتان جیل سے رہا ہوئے ہیں۔
سمیرا ملک اور کلیم اللّٰہ ہاشمی کو 24 مئی کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
دوسری جانب کراچی میں نمائش چورنگی پر جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں پی ٹی آئی ارکان علی زیدی، خرم شیر زمان اور جمال صدیقی سمیت پی ٹی آئی قائدین اور سو سے زائد کارکنان پر دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیا گیا۔
لاہور میں درج مقدمات میں زبیر خان نیازی، جمشید اقبال چیمہ، مسرت جمشید چیمہ اور حسان نیازی نامزد، نقص امن کے تحت پنجاب بھر میں 17 سو سے زائد پی ٹی آئی ورکرز نظر بند ہیں۔
Comments are closed.