جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

سمندر میں کوڑا کرکٹ پھینکنے سے آبی حیات پر منفی اثرات پڑ نے لگے

سمندر میں کوڑا کرکٹ پھینکنے سے آبی حیات پر منفی اثرات پڑ نے لگے، بلوچستان کے قریب گنز کے علاقے میں کچھوا پلاسٹک بیگ میں پھنس گیا۔

کچھوے کے پلاسٹک بیگ میں پھنسنےکی ویڈیو منظرعام پر آگئی، ماہی گیروں نے پلاسٹک بیگ میں پھنسے کچھوے کو آزاد کیا۔

ڈائریکٹر ماحولیات بلوچستان عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ کچھوا سبز کچھوے کی نسل کا ہے، جو آئی یو سی این کی سرخ فہرست میں شامل ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات کا کہنا ہے کہ سبز کچھوے کی نسل خطرے سے دو چار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.