منگل 4؍صفر المظفر 1445ھ22؍اگست 2023ء

سمندری طوفان ہیرلڈ آج ٹیکساس کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان

سمندری طوفان ہیرلڈ امریکی ریاست ٹیکساس کے ساحل سے آج ٹکرانے کا امکان ہے۔ طوفان کے زیر اثر ٹیکساس کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان پورٹ مینسفیلڈ سے مشرق، جنوب مشرق میں 245 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، جو 45 میل فی گھنٹہ ہواؤں کے ساتھ 18 میل فی گھنٹہ رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔

طوفان کے زیر اثر ٹیکساس کے ساحلی علاقوں میں 3 سے 5 انچ تک شدید بارش کا امکان ہے۔

ٹیکساس کے جنوبی علاقوں میں بسے 13 لاکھ افراد کے لیے سمندری طوفان کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

طوفان سے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال اور بجلی و مواصلاتی نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے، ممکنہ متاثرہ علاقوں میں طوفان کے نقصانات سے بچنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.