وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے سمندری طوفان بپرجوائے سے متعلق خبردار کردیا۔
پریس کانفرنس میں شیری رحمان نے کہا کہ سمندری طوفان کیٹی بندر گاہ سے ضرور ٹکرائے گا، کیٹی بندر، ٹھٹھہ بدین وغیرہ متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیلاب کے متاثرین تاحال مشکلات کا شکار تھے، اب سمندری طوفان آگیا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ لوگ جگہ خالی کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں لیکن ان کی زندگی عزیز ہے، انہیں زبردستی نکالیں گے۔
دوسری طرف چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے بتایا کہ 1لاکھ کے قریب افراد کو کل شام تک محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ طوفان کے اثرات سمیت موسمیاتی نقصانات پر کنٹرول کے اقدامات جاری ہیں۔
Comments are closed.