جمعرات 25؍ذیقعد 1444ھ15؍جون 2023ء

سمندری طوفان بپر جوائے سر پر آ گیا

خطرے کی گھڑی قریب آ گئی، سمندری طوفان بپر جوائے سر پر آ گیا، جس کا کیٹی بندر سے فاصلہ ڈیڑھ سو کلو میٹر رہ گیا۔

آج کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقے تیز آندھی، سمندری طوفان اور سیلاب کی زد میں آ سکتے ہیں۔

سمندری طوفان ٹکرانے سے پہلے بدین، سجاول اور کیٹی بندر سے لوگوں کے انخلاء کی آخری کوششیں بھی جاری ہیں۔

سمندری طوفان بپرجوائے کے تحت ٹھٹھہ کے علاقے کیٹی بندر اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش جاری ہے۔

کبھی ہلکی، کبھی موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

طوفان آج شام کیٹی بندر اور بھارتی گجرات سے گزرنے کا امکان ہے۔

طوفان کراچی سے230 جبکہ ٹھٹھہ سے 235 کلو میٹر جنوب کی سمت میں ہے۔

طوفان کے مرکز میں 120 سے 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، سسٹم کے گرد 25 سے 30 فٹ بلند لہریں اٹھ رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.