جمعرات 25؍ذیقعد 1444ھ15؍جون 2023ء

سمندری طوفان بپرجوائے کی خلاء سے تصاویر جاری

سمندری طوفان بپرجوائے کی خلائی اسٹیشن سے لی جانے والی تصاویر سامنے آگئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاباز سلطان النیادی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سمندری طوفان بپرجوائے کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کی یہ تصاویر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے کِلک کی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 2 دن پہلے النیادی نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں بحیرہ عرب میں بننے والے بڑے طوفان کو ہندوستانی ساحل کی طرف بڑھتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.