محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بپرجوائے سمندری طوفان مزید کمزور ہوگیا، جو گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران شمال مشرق کی جانب بڑھا ہے، سمندری طوفان بدین سے170 کلو میٹر دور ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ٹھٹھہ سے 265 کلو میٹر جبکہ کیٹی بندر سے 300 کلو میٹر دور ہے، بپرجوائے مزید کمزور ہو کر ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، شہید بینظیرآباد، سانگھڑ میں آج رات تک بارش کا امکان ہے، 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔
تھر پاکر، عمر کوٹ اور بدین کے اضلاع میں کل تک موسلا دھار بارش کا امکان ہے، ان اضلاع میں ہوائیں60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔
مٹھی اور اسلام کوٹ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، بارش سے سول اسپتال مٹھی کے تمام داخلی و خارجی راستے پر پانی جمع ہوگیا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ مٹھی میں 168 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، تعلقہ ڈیپلو 166، اسلام کوٹ 105، ننگرپارکر میں 68 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
Comments are closed.