بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سمندری طوفان’اڈا‘ آج امریکی گلف کوسٹ سے ٹکرائے گا

سمندری طوفان IDA آج امریکی گلف کوسٹ سے ٹکرائے گا۔ طوفان کے باعث بلند سمندری لہروں، طوفانی بارشوں اور 225 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

حکام نے طوفان کو انتہائی خطرناک بھی قرار دے دیا ہے، طوفان سے لوزیانا اور مسیسپی کے ساحلی علاقے شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حکام نے علاقے میں رہائش پذیر افراد کو علاقہ چھوڑنے کا بھی کہہ دیا ہے۔ گزشتہ روز ان علاقوں میں معمول سے زیادہ ٹریفک دیکھا گیا، کئی علاقوں میں پیٹرول پمپس پر پیٹرول بھی ختم ہوگیا جبکہ جن پمپس پر فیول دستیاب ہے وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.