پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، سمجھ نہیں آئی کہ تحریک انصاف نے الیکشن روکنے کی درخواست کیوں دی تھی؟ وہ تو اکثریت سے انتخابات جیتنے کی بات کرتے تھے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ غریبوں کے دشمنوں نے صحت کارڈ ختم کر دیا، حکومت کو لوگوں سے ہمدردی ہے تو صحت کارڈ بحال کرے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ صحت کارڈ کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو احتجاج کریں گے، خیبر پختونخوا کنگال نہیں ہے، وفاق ہمارے پیسے دے۔
سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے کہا کہ کل جو الیکشن کے حوالے سے فیصلہ آیا اس پر خوش ہیں، ہم الیکشن کےلیے تیار ہیں، سمجھ نہیں کہ پی ٹی آئی نے الیکشن روکنے کیلئے درخواست کیوں دی۔
پرویز خٹک نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے تو کہتے تھے کہ ہم اکثریت سے انتخابات جیتیں گے۔
Comments are closed.